حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے امیر المومنین حضرت علیؑ اور دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمة الزہرا ؑ کے روز عقد کی مناسبت سے امت مسلمہ کو تبریک اور تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کائنات کا وہ مثالی جوڑا ہے، جس نے عظمت و طہارت، پاکیزگی و پاکدامنی اور الفت و محبت کے ذریعہ نہ صرف رہتی دنیا تک کیلئے ازدواج مہر، جہیز اور گھریلو زندگی کو اطمینان و سکون اور خوشحالی سے گزارنے کے رہنما اصول دیئے بلکہ تربیت اولاد جیسے اہم اور عظیم فریضے کی نہایت خوبصورت انداز میں ادائیگی کر کے دنیائے عالم کو جناب حسنؑ و حسینؑ اور جناب زینبؑ و کلثومؑ جیسی اولادیں عنایت کیں، جن کا علم و عمل اور سیرت و کردار رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالبؑ اور سیدہ طاہرہؑ کا خاصا ہے۔ پیغمبر گرامی کا خواستگاری کے وقت مال و زر اور جاہ و جلال کے بجائے حضرت علیؑ کو دامادی میں قبول کرنے سے یہ سبق ملتا ہے کہ بیٹیوں کے رشتے کرتے وقت معیار مال نہیں بلکہ کمال کو بنانا چاہیئے۔ علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نکاح کے بعد پیغمبر گرامی کا حضرت علیؑ اور جناب سیدہؑ سے سوال کرنا ہے کہ آپ نے ایک دوسرے کو کیسا پایا تو جواب میں جناب سیدہؑ نے فرمایا کہ بہترین شوہر علیؑ ہیں اور حضرت علیؑ کا کہنا کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت پر بہترین مدد گار پایا۔ یہ ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو دور حاضر میں بھی اپنا کر تمام مسائل و مشکلات پر بآسانی قابو پایا جاسکتا ہے۔
![امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی امیر المومینؑ و سیدہ فاطمہؑ نے زندگی گزارنے کے رہنما اصول فراہم کئے، علامہ ساجد نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2020/07/22/4/987925.jpg)
حوزہ/روز عقد امام علیؑ و دختر رسول کی مناسبت سے ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زوجین کا ہاشمی اور پیغمبر گرامی قدر سے نسبت فقط اور فقط جناب علی ابن ابی طالبؑ اور سیدہ طاہرہؑ کا خاصا ہے۔
-
امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سخا کے مظہر تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نویں امام حضرت امام محمد تقی ؑکی شہادت کے موقع پر کہا کہ امام محمد تقی ؑ علم و کمال اور جود و سکا کے مظہر تھے اور اپنے زمانے…
-
شادی میں تاخیر نسلی آبادی اور نظام کے مستقبل کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے،ڈاکٹر سید محمدحسین چاوشیان
حوزہ / خاندانی علوم کے ماہر ڈاکٹر سید محمد حسین چاوشیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کوئی بھی کام خدا کے نزدیک نکاح کی طرح محبوب نہیں ہے کہا کہ شادی…
-
عالم تشیع کی سیاست اور ہم(حصہ دوئم)
حوزہ/ پاکستان کے شیعوں نے مرحوم مفتی جعفر اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دور میں طاقت پکڑنی شروع کی ۔میدان سیاست میں کوئی خاص کامیابی نہ ملنے…
-
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ
حوزہ/علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں اتحاد و وحدت کی بنیاد، اخوت و یگانگت کے فروغ اور داخلی سلامتی و استحکام کیلئے ہماری جدوجہد تسلسل کے ساتھ…
-
محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے۔
-
عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیم ؑ…
-
سوشل میڈیا نقصاندہ نہیں ہے اسکا غلط استعمال نقصاندہ ہے،مقررین
حوزہ/امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام ’’ سوشل میڈیا کااستعمال ‘‘ کے عنوان سے ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور اینکر پرسن…
-
علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار
حوزہ/علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے منور حسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف:
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات اور آئندہ دو سال نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد
حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور…
-
ریاست مدینہ کے حوالے سے قرآن پاک سے رہنمائی لی جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں جس نظام کے تحت کار سرکار چلایاجارہاہے یہ بوسیدہ اور فاسد نظام ہے ، بہتری کےلئے کبھی ایک قسم کی جمہوریت، کبھی نئی شکل کی…
-
رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر فلسطینی و مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
حوزہ/ علامہ ساجد علی نقوی نے جہاد اسلامی فلسطین کے سابق سربراہ رمضان عبداللہ الشلح کی رحلت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین…
آپ کا تبصرہ